صہیونی حکومت کا نیا سیکورٹی پلان ، اربوں کی رقم مختص

0
48

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینیوں کے حملوں سے بچنے کےلیے یہودی حکومت کا ایک اور خطرناک منصوبہ منظر عام پر آگیا ، اسرائیلی "گلوبز” ویب سائٹ نے ہفتہ کے روزایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک حساس حفاظتی منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

ذرائع کےمطابق اس منصوبے کے بارے میں معروف عبرانی ویب سائٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل ہر صورت اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے ، دوسری طرف مطابق اسرائیلی سیاسی اورسلامتی کے امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حساس حفاظتی کمیٹی کے بجٹ کے لیے 320 ملین شیکل کی رقم مخص کی گئی ہے۔سائٹ کے مطابق اس مرحلے میں اس منصوبے کے بجٹ "فیز اے” کی منظوری دی گئی ہے،

دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس منصوبے کے بعد میں باقی مرحلوں کے لیے بجٹ مختص کرنے پر غور کیا جائے گا۔سائٹ کے مطابق فوج کے بجٹ میں یہ اضافہ جلد ہی فنانس کمیٹی اور کمیٹی برائے امور خارجہ اور سلامتی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔یاد رہےکہ اسرائیلی حکومت آئے روز اپنے اپ کو محفوظ تر رکھنے کے لیے غیر قانونی منصوبوں کو مکمل کرنا چاہتی ہے

پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

Leave a reply