پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لئے بھارتی سازشیں وزیر خارجہ نے بتا دیں

0
41

بھارت شرارتوں سے باز نہ آیا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ قرار دلوانے کے لئے بھارت کیا کر رہا ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی کئی ممالک سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے،

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا،ہماری حکومت واحد حکومت ہے جس نے منی لانڈرنگ سے متعلق ٹھوس کام کیا،بھارت آج بھی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حماد اظہر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے ،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے12 ارکان کی حمایت درکار ہے،ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے.

ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کررہاہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق کارروائی پر اثر انداز ہورہاہے،بھارت ایشیا بحرالکاہل گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے،پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں کے جال میں نہیں آئیں گے، توقع ہے ارکان بھارت کی جانب سے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں مسترد کریں گے،

Leave a reply