جب بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والا پاکستان پہنچا تو کیسا ہوا استقبال

0
47

حافظ آباد:مالدیپ میں کھیلے جانے والی ساؤتھ ایشین بیڈ منٹن چیمپئین شپ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیت لی،گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حافظ آباد کے رہائشی کھلاڑی کا گھر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،رشتہ دار اور دوست احباب خوشی سے جھوم اٹھے۔

ساؤتھ ایشئین بیڈ منٹن چیمپئین شپ مالدیپ میں کھیلی گئی،چیمپئین شپ میں پاکستان سمیت سات مما لک نے حصہ لیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا
چیمپئین شپ جیتنے والے کھلاڑی راجہ ذوالقرنین حیدر کا گھر پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا۔پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر دوست اور رشتہ دار جھوم اٹھے،،
راجہ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی باریہ اعزاز حاصل کیا ہے،،میں اپنی اس جیت کو پاکستان اور کشمیریوں کے نام کرتا ہوں
راجہ ذوالقرنین کی والدہ اور بھائی بھی اسکی جیت پر خوشی سے سرشار ہیں،،کہتے ہیں حکومت کھلاڑیوں کی مزید سر پرستی کرے تو یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں

پاکستان نے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئین نیپال کوہرانے کے بعد فائنل میں بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ساؤتھ ایشئین چیمپپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا راجہ ذوالقرنین حید ر کے دونوں بھائی بھی قومی سطح کے کھلاڑی ہیں،،تینوں بھائیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے کئی ایونٹس جیتے ہیں،،،بیڈ منٹن کھیل کے فروغ کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی سطح پر کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے اکیڈمیاں قائم کی جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کی تربیت دی جا سکے

Leave a reply