آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد ی مارچ کے لئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرینیں دینے کا اعلان کیا تو جے یو آئی نے اب انکار کر دیا، جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم ٹرین بک کروانا چاہتے ہیں لیکن شیخ رشید کہتے ہیں کہ ڈینگی اسلام آباد میں ہے اس لئے نہ آئیں ،کمیٹی اجلاس میں ریلوے حکام نے کہا تھا کہ شیخ رشید چین کے دورے پر ہیں ان کے واپس آنے پر رابطہ کر لیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چین سے واپس آئے تو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ آزادی مارچ کے لئے ٹرین بک کروائی گئی تو ہم ضرور دیں گے اور پیسے لیں گے، شیخ رشید نے کہا تھا کہ پہلے شہزادے کو دی تھی اب مولانا کو بھی دیں گے.

شیخ رشید کے اعلان کے بعد جے یو آئی نے ٹرینیں لینے سے انکار کر دیا، آج اسلام آباد میں مولانا عطاء الرحمان نے ٹرین بک کروانے کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرین بک کرنے کا فیصلہ مرکزی سطح پر نہیں ہو گا بلکہ صوبائی سطح پر ہونا ہے، ضرورت پڑی تو سندھ کی تنظیم ٹرین بک کروائے گی کیونکہ مارچ کا آغاز سندھ سے ہونا ہے.

مولانا عطاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے مختلف راستوں اور سواروں پر لوگ پہنچیں گے، اپنی گاڑیوں پر بھی لوگ آئیں گے ہم نے ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، ہر ضلع سے گاڑیاں نکلیں گی جن کی سیکورٹی کا بندوبست بھی ہمارا ہو گا،

مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مولانا عطاء الرحمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے جے یو آئی کی قیادت کو گرفتار کیا اور آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ہم پورا پاکستان بند کر دیں گے پھر حکومت بھی تماشا دیکھے دی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، بلاول زرداری سندھ میں آزادی مارچ کا استقبال کریں گے تا ہم وہ مستقل طور پر آزادی مارچ کا ساتھ نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن میں بھی ابھی تک آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے شدیداختلافات دیکھنے میں آیا ہے. مولانا اس بات پر بضد ہیں کہ ہم اسلام آباد آ کر رہیں گے، حکومت بھی مولانا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے.

وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ مولانا جس طرز سے آئیں گے اسی حساب سے مولانا کے ساتھ ڈیل کریں گے.

Shares: