
بیوپاری کو اغواء کرکے چوکی منڈیالہ تیگہ لیجانے اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے تھانیدارسمیت آٹھ سپاہیوں کیخلاف مقدمہ درج
کامونکے(نمائندہ باغی ٹی وی )بیوپاری کو اغواء کرکے چوکی لیجانے اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے تھانیدار اور پولیس ملازمین سمیت آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج۔مزید بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ٹبہ محمد نگر کا خالد حسین اپنی حویلی مویشیاں میں موجود تھا کہ اس دوران منڈیالہ تیگہ کا چوکی انچارج سلیمان صفدر،پولیس ملازمین عمران سہیل،شفاقت علی،محمداصغر،آصف اور تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے پرائیوئٹ گاڑی میں اغواء کرکے چوکی لے گیا اور تھانہ فیروز والامیں مقدمہ کا کہہ کر اُسے حوالات میں بند کردیا جبکہ چوکی انچارج سلیمان صفدر سمیت دیگر ملازمین نے معاملہ رفع دفع کروانے کے نام پر خالد حسین سے ایک لاکھ75ہزار روپے ہتھیا لئے۔جبکہ گذشتہ روز معلوم ہوا کہ اُسکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہے۔صدر پولیس نے خالد حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا ہے اور خالد حسین کو انصاف کے حصول کی یقین دہانی کروائی ہے
Shares:







