بلاول کو گھر سے عوام نے مسترد کر دیا……..ایسا کس نے کہا؟

0
56

لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا، اصل تبدیلی لاڑکانہ میں آئی، بلاول کو اپنے گھر سے عوام نے مسترد کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا۔دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہو گیا۔لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔

Leave a reply