شاہی جوڑے نے ایس او ایس ویلیج میں آج پھر کتنا وقت گزارا؟

0
43

برطانوی شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن ایس او ایس ویلج لاہور سے روانہ ہو گئے،برطانوی شاہی جوڑے نےایس او ایس ویلج لاہور میں بچوں سے ملاقات کی ،برطانوی شاہی جوڑے نے آج جمعہ کو ایک گھنٹہ سے زائد وقت ایس او ایس ویلیج میں گزارا اور بچوں سے ملاقات کے بعد اب واپس روانہ ہو گیا ہے، برطانوی شاہی جوڑا اب اسلام آباد جائے گا جہاں سے وہ واپس برطانیہ روانہ ہو گا

شاہی جوڑے نے دورہ لاہور کے دوران ایس او ایس ولیج،شوکت خانم ،بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا۔ لاہور پہنچنے پروزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے نے شاہی جوڑے کا علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا تھا اس موقع پر بچوں نے شاہی جوڑے کو گلدستے پیش کئے تھے.

شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد گزشتہ روز لاہور پہنچے جہاں انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی اور ایس او ایس ولیج میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اور اردو میں خطاب میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

 

Leave a reply