اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کے فروغ، ان کے معیارات کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے پیش نظر کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز ضوابط 2016 میں ترامیم متعارف کروا دیں،
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کوسہولت فراہم کرنے اور ان کی کاروباری لاگت میں کمی کیلئے ریگولیشنز میں سےپرایئویٹ ریٹنگز سے علیحدگی کی دو سالہ لازمی مدت شرط، متعلقہ اداروں کی سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ کی فراہمی اور نادہندگی ست متعلقہ دستاویزات کی شرائط حتم کر دی گئ ہیں، اس کے علاوہ متعلقہ انڈسٹری پر تجزیاتی ررپورٹوں کی فراہمی، درخواست کی اضافی نقول، تجدید شدہ تعلیمی کوائف اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کے فنانشل سٹیٹمنٹس کی ان کی ویب سائٹس پر لازمی تشہیر کی شرائط بھی حتم کردی گئی ہیں، پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے انفرادی اشحاص کو کریڈٹ ریٹنگ کمپنی 40 فیصد شیئرز رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے،