سمیع ابراہیم کو تھپڑ، شیخ رشید بھی فواد چوہدری کیخلاف بول پڑے

0
60

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ ان کی طرف سے ایک سینئر صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں‌ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں‌ اپنے گندے کپڑے میڈیا سے سامنے نہیں دھوتا. آخری سانس تک کابینہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا، فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں صدر اور وزیراعظم ایک ساتھ جیل میں نہیں ہوتے یہ گنیز ریکارڈ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا ،کرپٹ سیاست دانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی دولت نہیں ملے گی ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کو نکلوانے کی پوری کوشش کی.

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

شیخ‌ رشید احمد کی طرح حکمران جماعت سے وابستہ کارکنان کی طرف سے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے. واضح‌ رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں‌ پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف تھانہ منصور آباد میں دی جانے والی درخواست میں لکھا ہے کہ گزارش ہے کہ سائل سمیع اللہ ابراہیم ولد نعمت اللہ حصارمی سکنہ اسلام آباد بول نیوز کا صدر اور اینکر پرسن ہے. 14 جون کو رات ساڑھے نو بجے تقریبا فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں 92 نیوز کے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں آیا تھا، سائل اپنے ساتھی صحافی ارشد شریف، روف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ موجو دتھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلا اشتعال مجھ پر حملہ کیا. مجھے تھپڑمارا اور غلیظ گالیاں دیں. اور پھر خطر ناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور وہاں سے چلا گیا، گزارش ہے کہ فواد چوھدری کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گالیاں نکالنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر قانونی تقاضے پورے کر مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کو انصاف فراہم کیا جائے.

Leave a reply