اکرم درانی کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن زیب نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے اکرم درانی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے 4 نومبر کو جواب طلب کر لیا. اکرم درانی کے وکیل نے کہا کہ کوئٹہ سے ضمانت کے لئے درخواست پر پہنچا ہوں، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا اور عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے نیب کو اکرم درانی کی گرفتاری سے روک دیا.
اکرم درانی نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے.
گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی
اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں
اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی، درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.
حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟