آزادی مارچ کی اجازت ملنے کے بعد جے یو آئی نے کیا کہا ؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کی اجازت ملنے کے بعد جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی،ساتھیوں کو ہدایت کی تھی کسی صورت میں قانون ہاتھ میں نہیں لینا،کسی صورت میں بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے،

حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنا اچھی بات ہے،کسی کےلیے مسئلہ نہیں بننا چاہتے ،حکومت کے رویے کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے ،احتجاج کےلے اسلام آباد میں ایک جگہ کا تعین کرلیا ہے.

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کی اجازت دے کر ہم پر کوئی احسان نہیں کیا، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے جو ہم کریں گے اور استعفیٰ لے کر جائیں گے

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کی اجازت دے دی،اجازت کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا گیا، وزیراعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین وقانون میں رہتےہوئے آزادی مارچ کی اجازت ہوگی، آزادی مارچ سپریم کورٹ اوراسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلوں سےمشروط کی گئی ہے. حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ حکومت قانون پر عملدرآمد کروائے گی، کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی.

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

Shares: