نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

نواز شریف علاج کے لئے جائیں گے بیرون ملک، حکومت بھی تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے لئے تیار ہو گئی ہے، پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف کے پاس حکومت کا پیغام لے کر گئی تھی کہ وہ جہاں سے چاہیں علاج کرا سکتے ہیں لیکن انہوں نے باہر جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان سے بھی مشاورت ہوئی، کراچی سے خون سپیشلسٹ ڈاکٹر شمسی کو بلا لیا گیا ہے وہ نواز شریف کے ٹیسٹ کی رپورٹس چیک کر رہے ہیں، کل تک تشخیص ہو جائے گی، کسی بھی ڈاکٹر کو کہیں سے بلانا پڑے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر تیار کھڑا ہے ہم ڈاکٹر لے کر آئیں گے اور نواز شریف کا علاج کروائیں گے.

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرونگی۔ ہم کیوں کسی کا برا چاہیں گے۔ سیاست کا مقصد یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف بیرون ملک کا کہیں گے تو پھر ہمیں اور کم از کم میری طرف سے کوئی انکار نہیں ہوگا تاہم جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ میری نواز شریف کیساتھ پندرہ منٹ تک ملاقات ہوئی۔ میاں صاحب نے کہا ڈاکٹرز نے بہت محنت کی۔ نواز شریف سہولیات کے حوالے سے مطئمن ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے اور ان کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد جو 29 ہزار تک پہنچ گئی تھی اب ایک مرتبہ پھر کم ہو کر سات ہزار تک رہ گئی ہے،

مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے، دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں،

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،

مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی

Comments are closed.