انڈرگریجویٹ سطح پر سکالرشپس دینے سے متعلق کیا ہوا فیصلہ؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

0
56

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کو اعلیٰ تعلیمی شعبے میں نمایاں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے،

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کو اعلیٰ تعلیمی شعبے میں نمایاں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام ملک میں انسانی وسائل کے حوالے سے سرمایہ کاری پر مبنی سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے جس کے تحت ضرورت مند طلباء کو انڈرگریجویٹ سطح پر سکالرشپس دیے جائیں گے، توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان پروگرام کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے کریں گے، انہوں نے یہ بات 26 ویں وائس چانسلرز اجلاس سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حکومتی احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام سے متعلق جامعات کے سربراہاں کوآگا ہ کرنے کے لیے وائس چانسلرز کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کی طرف سے بلایا گیا جس میں ملک بھر سے جامعات کے وائس چانسلرزنے ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس سکیم کے ذریعے ملک بھر کے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا چاہتے ہیں اور حکومت آئندہ سالوں میں اس پروگرام کے لیے مزید وسائل مختص کرے گی. چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے نئے پروگرام ”احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ”کے حوالے سے وائس چانسلرز کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑاسکالرشپ پروگرام ہے جس کے تحت سالانہ پچاس ہزار ضرورتمند طلبہ کو انڈرگریجویٹ سکالرشپس فراہم کیے جائیں گے،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام ایچ ای سی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باہمی اشتراک کا نتیجہ ہے جسے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے گزشتہ 14سالوں میںتقریباََ 30,000 ضرورت مندوں کو سکالرشپس دیے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت سالانہ 50,000 سکالرشپس دیے جائیں گے جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا اصل مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی طالب علم مالی مسائل کے سبب تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، پروگرام کے تحت چارسالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں حصول تعلیم کے لیے ضرورت مند طلبہ کو سکالرشپس فراہم کیے جائیں گے،

Leave a reply