نواز شریف کو جانے دیا جائے کیونکہ…….چودھری شجاعت کی تجویز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلیے جانے دے ،ایگزیکٹوکے اقدامات صوابدیدی اختیارات کا استعمال عدالتی نظیرنہیں بنتا،
چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر ملک دشمنی کا نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے، وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور حکومت انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کرے
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
واضح رہے کہ نواز شریف کی آج اسلام آبا دہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں طبی بنیادوں پر منگل تک ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی، نواز شریف کی طبیعت خراب ہے انہیں سروسز ہسپتال میں آج پانچواں روز ہے.
نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی
نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اہلخانہ کے علاوہ نواز شریف سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ، میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک ہفتے تک بہتر ہو جائے گی.