امریکا ایران اور ایران نواز اداروں پر مزید پابندیوں کا پروگرام بنا رہا ہے.
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز دہشت گردی کی مالی معاونت کو نشانہ بنانے والے سینٹر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا جس نے دہشت گردی کے مالی معاونت کاروں کی فہرست میں 25 ایرانی اور ایران نواز اداروں اور افراد شامل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیاکو ایران کے شر سے محفوظ رکھنے لیے مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے کے مرکز کے فیصلوں سے دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی نشاندہی ہوتی ہے”۔
دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو حملوں کے بعد ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے. اس سلسلے میںامریکا ایران پر سخت پابندیاںلگار رہا ہے ادھر اسی طرح خلیج فارس میں بحری گزر گاہوں میں برطانوی تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیے جانے اور اس کے عملے کو یرغمال بنانے پر بھی مغرب ایران سے ناراض ہے.اور حالیہ دنوں سعودی عرب میں آرامکو کمپنی پر حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے. امریکا ، اور اس کے اتحادی ایران کو سبق سکھانے کی باتیں کر رہے ہیں ، جبکہ ایران بھی ایسی صورت حال میں قرارا جواب دینے کا اعلان کر چکا ہے.