نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہو گئے، حالت تشویشناک

0
29

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہو گئے، حالت تشویشناک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہو گئے، ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار سے 40 ہزارپرآ گئے .سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور میڈیکل بورڈ کی بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی ،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی حالت بہتربتائی ،نوازشریف کے خون کے خلیے 3 جگہ بھجوا کر پلیٹ لیٹس کا تعین کیا جاتا ہے،سروسز اسپتال نے گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55ہزار بتائی تھی، اب 55 ہزار سے کم ہو کر پلیٹ لیٹس 44 ہزار پر آ گئے ہیں.

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پلیٹ لیٹس کی تعداد 38 ہزار بتائی ہے

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق ‏نوازشریف کودل کی ادویات دینےسے پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤ آتا رہے گا،‏نوازشریف کو گردوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اسٹیرائیڈز دیئے جا رہے ہیں،

نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

Leave a reply