نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

0
28

وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 8 ہفتوں کی ضمانت ملی ہے، نیب اور عدالتیں مکمل آزاد اور خود مختار ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ قبول ہے، نوازشریف کی فیملی ان کی صحت کی خرابی کامعاملہ عدالت میں لےکرگئی، آصف زرداری کےعلاج کےبارےمیں فیصلہ عدالتوں نےکرنا ہے، 8ہفتےبعد نوازشریف کی صحت کو دیکھ کرفیصلے ہوں گے، بیرون ملک علاج کیلئےنوازشریف کی ابھی تک درخواست نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نیب مدعی تھی اور انہیں سزا عدالت سے ہوئی، وزیراعظم بارہا یہ کہہ چکے کہ اس کیس میں حکومت پاکستان مدعی نہیں تھی، سزا عدالت دیتی ہے تو سزا معطلی کا اختیار بھی عدالت کو ہے، ہمارا کام نواز شریف کو بہترعلاج کی سہولت دینا تھا جو ہم نے دیا ہے،

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے نوازشریف اپنے علاج پر توجہ دیں گے، نوازشریف کو ایک صحت مند حریف کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کمزور نواز شریف سے سیاسی محاذ پر مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم چاہتےہیں نوازشریف تندرست ہوکرسیاسی اکھاڑےمیں آئیں، وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے، مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے، جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کی سزامعطلی کےعدالتی فیصلے کوتسلیم کرتےہیں،

Leave a reply