شملہ مرچ رائس بنانے کی ترکیب
شملہ مرچ رائس
چاول باسمتی اور شملہ مرچ آدھا آدھ اکلو
انڈے دو عدد
ہری پیاز ایک پاو
نمک حسب ذائقہ یا ایک چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ یا حسب ضرورت
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لیے بھگو دیں پھر پانی میں زردہ رنگ مکس کر کے چاولوں کو ابال لیں اور چھان لیں اب ہین میں تیل۔گرم کر کے انڈے پھینٹ کر فرائی کریں اور نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پھر اسی تیل میں لہسن فرائی کر کے اس میں شملہ مرچ ہری پیاز باریک باریک کا ٹ کر اور چاول شامل کردیں ساتھ ہی سویا ساس نمک اور کالی مرچ بھی ڈال کر مکس کر لیں اور دومنٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔اور چولہا بند کر دیں مزیدار شملہ مرچ رائس تیار ہیں