پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر، کیا نتیجہ نکلا ، جانیے تفصیل میں

0
46

پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر، کیا نتیجہ نکلا ، جانیے تفصیل میں

سڈنی،بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا،پہلا ٹی 20،بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا.
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تین اوورز میں 41 رنز اسکوربنائے۔سڈنی میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے کپتان بابر اعظم کی نصف سینچری کی بدولت 15 اوورز میں 107 رنزبنائیں۔

بابراعظم 38 گیندوں پر 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بارش کی وہ سے میچ مختصر ہوا تو ،پاکستان نے 15 اوورز میں آسٹریلیا کو119رنز کا ہدف دے دیا.آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 15اوورزمیں119رنز بنانا تھے، آسٹریلوی ٹیم جارحانہ انداز سے بیٹنگ کر رہی تھی کہ پھر بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اور آخر کار دوبارہ میچ شروع نہ ہونے کی امید پر اس میچ کو بے نتیجہ قرار دے کر ختم کر دیا گیا .

Leave a reply