نواز شریف کا ہسپتال میں 14 واں روز، دل کے بعد اب کونسی بیماری لگ گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال میں 14 واں روز ہے،میڈیکل بورڈ 11 بجے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گا، میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار ہے ،نوازشریف کو دل کیلیے دی جانے والی ادویات روک دی گئیں ،

میڈیکل بورڈ کے‌ذرائع کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کیے جائیں گے ،نواز شریف کا شوگر لیول ہائی جا رہا ہے،

نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

Shares: