نیول چیف کا آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ

0
36

نیول چیف کا آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کا سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک  اہم قدم اٹھایا ہے، دوست ملک چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شمولیت  ہوئی ہے.

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نئے سروے شپ ”بحر مساح” کی کمشننگ آج کراچی میں ہوئی- سروے کے جدید آلات سے لیس یہ تحقیقی جہاز ملکی سمندری حدود میں قدرتی ذخائر کی تلاش میں اہم کردار ادا کرے گا.

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کمشننگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے- نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ "بحر مساح” کی کمشننگ جدید ہائڈروگرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لئےاہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے- سروےشپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا-

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈرو گرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا- سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے-

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کی اور آخری سانس تک کشمیریوں  کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا. نیول چیف نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیاری کام پر داجن شپ یارڈ چین کے عملے کو سراہا اورمبارکباد پیش کی-

Leave a reply