مولانا صاحب ،چار سال کے لئے انتظار فرمائیے، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟
نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔ چار سال کے لئے انتظار فرمائیے ۔گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خود سنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔
دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔یہ بنیاد احساس پر قائم ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے۔