نواز شریف کی طبیعت تسلی بخش نہیں، صوبائی وزیر صحت کی تصدیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت پہلے بھی خراب تھی، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ان کے جسم کے پیدا کردہ ہیں، نوازشریف کی طبیعت ابھی تسلی بخش نہیں ہے، نواز شریف کل صبح جائیں گے آج وہ جانا نہیں چاہتے،

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پاکستان میں جنیٹکس کے بہت سے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، ہماری اپنی مالیکیولر لیب موجود ہے، ہم جنیٹکس ٹیسٹ کیلئے نمونےبیرون ملک بھجواسکتے ہیں،

نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

Shares: