پوٹیٹو اینڈ کارن سیلیڈ
اجزاء:
آلو دو عدد
کھیرا ایک عدد
تیل ڈیڑھ کھانے کے چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
مکئی کے دانے آدھا ٹن
شملہ مرچ آدھی
ہری پیاز ایک عدد
ڈریسنگ کے اجزاء:
مایونیز آدھا کپ
ہرا دھنیا ایک گٹھی کا تیسرا حصہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاو چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کریم پاو کپ
پائن ایپل آدھا کپ
ترکیب:
آلووں کو چھیل کر کاٹ لیں پھر اُن میں نمک اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں ایک پیالے میں مایونیز کریم پائن ایپل لیموں کا رس ہرا دھنیا زیرہ نمک اور کالی مرچ کو اچھی طرح مکس کر لیں ایک بڑے باول میں آلو باریک کٹے ہوئے کھیرے بھٹے کے دانے شملہ مرچ اور ہری پیاز مکس کر کے اس میں مایونیز والا مکسچر شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025