نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے
نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف بھی بیرون ملک جائیں گے،شہبازشریف بیرون ملک نوازشریف کے ہمراہ کچھ دن قیام کریں گے
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے،نوازشریف کی بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے، بیماری کی تشخیص کے لیے ایڈوانس انوسٹی گیشن ضروری ہے
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا، کیس کی قانونی نوعیت سے واقف نہیں ہوں،حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کرانا چاہیے ،نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنےگی،
نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔
نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کیلئےوزارت داخلہ کودرخواست موصول ہو گئی، درخواست شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ہے.
وزارت داخلہ حکام درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، نوازشریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،درخواست نوازشریف کی بیماری اور ملک سےباہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سیکریٹری داخلہ کو موصول ہوئی
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
قبل ازیں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی، علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کا کم رہنا اندرونی بیماری کا باعث ہوسکتاہے.
ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟
مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم
اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا
حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کےلیے رضا مند کرلیا،قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جائیں گے،
سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکو گزشتہ روز جاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود تھی، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟