مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس، کیا مریم بھی نواز کے ساتھ جائیگی؟ مشاورت شروع

0
35

مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس، کیا مریم بھی نواز کے ساتھ جائیگی؟ مشاورت شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے وکلاکی مشاورت ہو رہی ہے، مریم نواز کے وکلاء نے پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز کے وکلا کی شہبازشریف ،مریم نواز سے مشاورت ہوئی ہے.

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

مریم نواز کی ضمانت کی نیب نے مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ مریم نواز بیرون ملک جا سکتی ہیں جس پر عدالت نے ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائین گی جس کے بعد مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا ہے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا جس کے بعد مریم نواز کی ضمانت پررہائی ہوئی،

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

آج احتساب عدالت میں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سچ غالب آ کر رہے گا، ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست کا علم نہیں، قانونی معاملات شہباز شریف دیکھتے ہیں، میں سفر نہیں کر سکتی، میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے،میں چوبیس گھنٹے نواز شریف کے ساتھ رہتی ہیں، میرے لئے بڑا مشکل ہو گا کہ والد علاج کے لئے باہر چلے جائیں اور میں تیمار داری نہ کر سکوں،

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لیے رضامند ہوگئے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب رضامند ہوئے ہیں یا نہیں ،یہ علیحدہ بحث ہے، نوازشریف کاعلاج جہاں ممکن ہے وہاں سےکرواناہوگا،

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

Leave a reply