بلاول نے پنجاب کے بارے کیا اعلان کر دیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بہت جلدعوامی رابطہ مہم کےلیے پنجاب آرہاہوں،کارکن تیاری کریں.نجاب میں فیکٹریاں بندہوچکی ہیں،مزدورپریشان ہیں پنجاب کےڈاکٹرز،کلرکس،ٹیچرزاورمزدوراحتجاج کررہےہیں،پنجاب محنت کش افرادکی سرزمین ہے،پنجاب میں ہی پاکستان پیپلزپارٹی کاقیام ہوا تھا.

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

ادھر پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ احتسا ب کے نام پر انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے. سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔

Shares: