مردہ قراردیے گئے بچے کی سانسیں ماں کے رونے پر چلنے لگیں

0
43

مظفر گڑھ:یہ واقعہ یورپ نہیں بلکہ پنجاب کے ایک دوردراز کا ہے ، یہ ڈاکٹرکی غفلت تھی یا تقدیر کا کچھ ایسا معاملہ کے جس نے ہرکسی کو حیران کردیا . اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دے دیا، ماں کے رونے پر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔

جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھے کے اس ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کایہ واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے سرکاری ہسپتال میں پیش آیا۔بچےکی والدہ کے مطابق اس کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

10 افراد کے قتل کے الزام میں ‘پی ایس پی’ کارکن گرفتار

اپنے بچے کی موت کا سن کا ماں زارو قطار رونے لگی جس پر وہاں موجود نرس نے ترس کھا کر بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں چلنے لگیں۔سپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیاء انجم کا کہنا ہے کہ بچہ دل کا مریض ہے اورسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پرانکوائری شروع کردی گئی ہے۔

سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی

Leave a reply