خون کی کمی کی چند اہم وجوہات اور اقدامات

0
72

ہر تیسرا شخص خون کی کمی کا شکار ہے خون کی کمی تب ہوتی ہے جب جسم میں خون کے سرخ خلیوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے یعنی ریڈ بلڈ سیلز کی مقدار کم ہو جاتی ہے اس حالت کو خون کی کمی یا اینیمیا کہا جاتا ہے سانز لینے کے دوران جب آکسیجن پھیپھڑوں میں جاتی ہےتو یہ خون کے لال خلیے ہی اس آکسیجن کو جسم کے تمام حصوں خلیوں اور ہر ٹشو تک پہنچاتے ہیں اگر ان ریڈ بلڈ سیلز کی کمی جائے تو جسم کے لیے مشکل ہو جاتا ہے آکسیجن کو تمام خلیوں اور ٹشوز تک پہنچانا اور اس طرح جسم کو آکسیجن ہر ایک ٹشو تک پہنچانے میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے جسم میں خون کی کمی ہونے کی مندرجہ ذیل نشانیاں ہیں
https://baaghitv.com/vitamin-d-ki-kam…i-jism-pr-asraat/
سب سے پہلی نشانی جب کسی شخص کے جسم میں خون کی کمی۔ہو تو اس کارنگ زرد ہونا شروع ہو جاتا ہے جسم میں کمزوری آ جاتی ہے اور اکثر سر درد رہتا ہے جسم میں کمزوری کی وجہ سے چکر آتے ہیں دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہی زبان خشک ہو جاتی ہے ناخن عام طورپر کمزور ہو جاتے ہیں یہ کچھ نشانیاں ہیں جو جسم میں کمزوری کی صورت میں نظر آ سکتی ہیں جسم میں خون کی بڑی وجہ کھانے پینے کی غلط عادات ہو سکتی ہیں ہو سکتا ایسی غذا استعمال کی جا رہی ہو جس سے جسم کو روزانہ کی ضرورت کا آئرن نہ مل رہا ہو تو جسم میں آئرن کمی خون کی کمی کی بڑی وجہ ہے آئرن کے علاوہ۔جسم میں وٹامن بی ٩ اور وٹامن بی ١٢ کافی مقدار میں موجود نہ ہو تو تب بھی جسم میں خون کی کمی ہو سکتی ہے اگرکوئی اینیمیا کا شکار ہو جائے تو اس کو دور کرنے کا سب سے بہترین اور سستا طریقہ غذا کے ذریعے اس کمی کو دور کرنا ہے خون کی کمی دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل۔غذائیں استعمال کرنے سے کچھ ہی دنوں میں خون کی کمی۔ہوری کرنے میں مدد دے گا

موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟


اس میں سب سے پہلے جو غذا ہے وہ ہے لال گوشت خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گائے کا گوشت انتہائی مفید ہے اس گوشت میں آئرن بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی نو اور وٹامن بی بارہ بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے گائے کا گوشت استعمال۔کرنے سے کچھ ہی ہفتوں میں خون کی کمی دور ہو جائے گی کلیجی کا استعمال جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت مفید ہے یہ بہت مددگار رہتی ہے کلیجی ایک بھر پور غذا ہے کلیجی میں کافی زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں کلیجی میں آئرن بھی بھر پور مقدار میں پائی جاتی ہی ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کلیجی کا استعمال کچھ ہی ہفتوں میں خون کی کمی دور کرنے میں مدد دےگا پالک بھی آئرن سے بھر پور ہوتی ہےخون کی کمی کا شکار لوگ پالک ابال۔کر استعمال کریں کچھ ہی ہفتوں میں خون کی کمی۔دور ہو جائے گی کشمش بھی آئرن سے بھر پور ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں کمزوری دور کرتی ہے چونکہ یہ کمزوری خون کی کمی کی وجہ سے آتی ہے اسی لیے کشمش کے استعمال سے نہ صرف جسم میں خون کی کمی پوری ہوتی ہے آئرن آتا ہے بلکہ تونائی بھی آتی ہے کشمش کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے بیس گرام کشمش لے کر ان کو پانی سے نتھار کر ساری رات بھگو دیں صبح اٹھ کر پانی پی لیں جس میں کشمش ھگوئی تھی پھر کشمش بھی کھا لی جائےتو یہ خون کی کمی پوری کرنے کے لیے بہت مفید ہے انڈے بھی خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت مفید ہیں ان میں تمام وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جسم کو دستیاب ہوتے ہیں وٹامن سی کے علاوہ انڈوں میں سب کچھ موجود ہوتا ہے آئرن بھی انڈوں میں بھر ہور مقدار میں ہوتا ہے اس کے علاوہ وٹامن بی ٩ اور بی بارہ بھی اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے خون کی کمی کی صورت میں ناشتے میں ابلے ہوئے انڈوں کا ستعمال بہت مفید ہے چقندر میں۔آئرن کے علاوہ وٹامن بی بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لیے چقندر کا استعمال بھی اینیمیا کے لیے بے حد مفید ہے چقنر کو یا تو جوس یا اس کی سلاد بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے مچھلی بھی غذائیت سے بھر پور غذا ہے یہ آئرن سے بھر پور ہوتی ہے اس میں آئرن وٹامن بی ٩ اور ١٢ بھی پایا جاتا ہے اس لیے خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مچھلی سے بہتر کوئی غذا نہیں ہو سکتی کیونکہ اس مکں وہ تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے ڈیری پروڈکٹس بھی اینیما کے لیے بہت مفید ہیں اس مکں دہی دودھ مکھن وغیرہ شامل۔ہیں دالیں بھی خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت مفید ہےان مکں وہ تمام اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی کمی۔پوری کرنے کے لیے جسم کو دستیاب ہوتے ہیں دال کو چاہے سوپ بنا کر یا سالن بنا کر جس طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

شوگر جیسی خطرناک بیماری کا آسان گھریلو علاج


سویا بین کا استعمال اینیمیا کے لیے لازمی کریں ان میں بھر پور مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے انجیر وٹامن اور آئرن سے بھر پور ہوتی ہیں یہ جسم کی کمزوری کو بھی دور کرتی ہیں اس لیے خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انجیر ضرور استعمال کرنی چاہیے گڑ بھی آئرن سے بھر پور ہوتا ہے اس میں بھی وٹامنز بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم۔گرم دودھ میں ایک کھانے کا چمچ گڑ ڈال۔کر اچھی طرح سے مکس کر کے پی لیں یہ سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پینا ہے یہ جسم میں کمزوری دور کرے گا جسم میں انرجی پیدا کرے گا جسم کی کمزوری ان چیزوں سے بہتر ہوتی ہے جو جسم ہضم کرتا ہے اس لیے نظام ہاضمہ بھی درست ہونا چاہیے مثال کے طور پر آپ بہترین غذا کھا رہے ہیں لیکن اگر یہ بہترین غذا جسم۔اگر صحیح طریقے سے ہضم نہیں کر رہا ان سے نیوٹریشنز ہی نہیں صحیح لے رہا تو یہ غذا جسم کے لیے بے کار ہیں اس لیے وہ ہی چیزیں لیں جو جسم بہتر طریقے سے ہضم کر لے اس کے لیے اوپر دی گئی تمام چیزوں کے ساتھ دہی کا۔استعمال بھی۔لازمی ہے کیونکہ۔دہی کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے معدہ بہترین رہتا ہے دہی میں وہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے مفید رہتے ہیں معدے کو درست رکھتے ہیں لیکن زیادہ میٹھی اور جنک فوڈز سے بہت پرہیز بھی لازمی ہے

Leave a reply