پاکستان قرضوں کی مد میں گروی رکھ دیا، جاتی امرا کا محل گروی رکھنے کو تیار نہیں،فردوس عاشق

0
34

پاکستان قرضوں کی مد میں گروی رکھ دیا، جاتی امرا کا محل گروی رکھنے کو تیار نہیں،فردوس عاشق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتساب کو یرغمال بنانے کیلیے وزیراعظم کی ذات کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،مسلم لیگ ن کے اس رویے کی مذمت کرتی ہوں،مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک اور افسوسناک ہے،کسی بھی بیمار شخص کیلیے بہتر جگہ اسپتال ہوتا ہے گھر نہیں،شریف فیملی نے میاں نوازشریف کو اغوا کر کے جاتی عمرہ میں رکھا ہے جبکہ اس کی اصل جگہ ہسپتال ہے۔ اگر نوازشریف کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار شریف فیملی ہوگی۔ ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت قانونی ریلیف دینا چاہا مگر لیگی نہیں چاہتے نوازشریف صحتیاب ہوں۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نوازشریف کو مجرم عدالتوں نے قراردیا ہے حکومت نے نہیں،شہبازشریف صاحب، تاوان اغوا کارلیا کرتے ہیں، سہولت کار نہیں،

سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اعلیٰ ظرفی ہے کہ جس نے آپ کے سب سے زیادہ الزامات، بدترین الزامات کے باوجود سہولت کاری کی، جسے تاوان کا نام دیا گیا، نواز شریف کی‌ صحت کو شٹل کاک کہا گیا، حکومت نے کوئی شٹل کاک بنا کر کھلواڑ نہیں کیا بلکہ شریف خاندان نواز شریف کی صحت کو فٹبال بنا چکا ہے ،وہ ککس مار رہے ہیں، حکومت آج بھی توقع کرتی ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ون ٹائم علاج کی جو سہولت دی گئی ہے ضمانتی بانڈ دیں اور ای سی ایل میں نام ہوتے ہوئے علاج کے لئے باہر جائیں

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پورا پاکستان قرضوں کی مد میں گروی رکھ دیا لیکن جاتی امرا کا محل گروی رکھنے کو تیار نہیں، اس سے عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ انہیں پیسے سے کتنا پیار ہے، یہ نشان عبرت ہے جن کے لئے وہ جیل بھگت رہے ہیں بچے بھی بانڈ دینے کو تیار نہیں، اب کیس عدالت میں لے گئے ہیں ہمارے لئے عدالتیں قابل احترام ادارے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے عدلیہ کی بحالی کے لئے جیل کاٹی ہوئی ہے، آپ کو عدلیہ جو ریلیف دے حکومت اس پر من وعن عمل کریں گے،ہم‌ یہ ضرور توقع کرتے ہیں کہ ہماری نیت پر شک نہ کریں، کوئی مجبوری نہیں،

Leave a reply