پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون اور اصلت نے کس ملک میں مشقیں کیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون اور اصلت نے مراکش کی بندرگاہ کاسابلانکا کا دورہ کیا ہے، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کاسابلانکا پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ کمانڈر سینٹر میری ٹائم سیکٹر اور کمانڈر ملٹری ریجن آف کاسابلانکا سے ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے ان ملاقاتوں کے دوران امیرالبحر کی جانب سے مراکشی عوام بالخصوص مراکشی بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا – مراکش کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران پی این ایس معاون پر عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مراکشی بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے حاضرین کو آگاہ کیا۔دورےکے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نےمشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔