لودہراں : منشیات فروش کی گرفتاری پر پریس ریلیز

0
71

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع لودہراں کو منشیات سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، لودہراں پولیس "منشیات سے پاک اور زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رہیں گی، ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخار نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ سٹی لودہراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخار نے بتایا کہ یہ دونوں میاں بیوی جابراور نورین بین الاصوبائی منشیات فروش ہیں اور یہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی سے چرس لیکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہوئے رحیم یار خان جا رہے تھے۔مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی لودہراں کے علاقہ سے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 25 کلو200گرام چرس برآمد کی۔ منشیات کے دو پیکٹ ملزم جابر نے جسم کے ساتھ چپکائے ہوئے تھے جبکہ باقی کے19 پیکٹ گاڑی GLI کی ڈگی سے برآمد کئے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ہمایوں افتخار نے بتایا کہ لودہراں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رکھے گی، لودہراں پولیس منشیات سے پاک اور زندگی سے پیار کے سلوگن پر عمل پیرا ہے مزید ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم اور ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کااعلان بھی کیا۔

Leave a reply