پشاور: کبڈی میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لکی مروت میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے اشتہاری مجرم اور 2 بچوں سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کے افراد نے گولیاں برسائیں
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
پولیس ذرائع کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کے افراد نے گولیاں برسائیں۔کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، کھلاڑی اور تماشائی بھاگ کھڑے ہوئے، واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
لکی مروت سے پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں رضوان اللہ، سات سالہ جرار محمد اور 9 سالہ افنان شامل ہیں، ایک زخمی عمل جان کو تشویش ناک حالت میں بنوں روانہ کردیا گیا۔واقعے کے بعد صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔