اعصابی تناو کم کرنے والی اسمارٹ شرٹ
اسپین کی ایک فیشن کمپنی نے الٹیمیٹ اسمارٹ شرٹ 3.0 کے نام سے ایسی ذہین قمیض بنائی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا۔دعوی ہے کہ یہ اعصابی تناو کم کرتی ہے رگوں میں خون کا بہاو بہتربناتی ہے اور اپنے پہننے والے کی جسمانی توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہے سیپیا بام کی یہ کمپنی کئی سال سے ذہین قمیض تیار کر رہی ہے جبکہ نئی اسمارٹ شرٹ بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے اسی وجہ سے اس کے نام میں 3.0 موجود ہے اس کے دو علیحدہ علیحدہ ڈیزائن ہیں ایک مردوں کے لیے اور دوسرا خواتین کے لیے ہے اسمارٹ شرٹ کے صحت بخش فوائد کے بارے میں کمپنی کہتی ہے کہ یہ شرٹ اپنے پہننے والے کی جلد میں۔تیزابیت کے علاوہ خون میں یورک ایسڈ کی۔مقدار کو بھی قابو میں رکھتی ہے جو اگر زیادہ ہو جائے تو پٹھوں اور ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے ان تمام خصوصیات کا مجموعی نتیجہ یہ ہے کہ اسے پہننے والے کا اعصابی تناو اور تھکن دونوں کم ہوں گے اور اس کی صحت بہتر رہے گی
اسمارٹ شرٹ میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اس سے پہلے والی اسمارٹ شرٹس میں تھیں مثلاً اس میں کالر اور آستینوں پر میل کچیل جمع نہیں ہوتا اور ہوا کا گزر بہتر ہوتا ہے جس کی۔وجہ سے پہننے والے کو پسینہ کم۔آتا ہے جبکہ پسینے کی بدبو بھی بہت کم پیدا ہوتی ہے اگر شدید گرمی میں بہت زیادہ پسینہ آجائے تو تب بھی اس پر پسینے کے دھبے نمودار نہیں ہوتے ان سب کے علاوہ نئی اسمارٹ شرٹ میں پہننے والے کی صحت بہتر رکھنے کے لیے بایو سیرامک نینو پارٹیکلز بھی اس کے دھاگے میں شامل کر دئیے گئے ہیں جن کی بدولت یہ ویسی ہی مفید فار انفرا ریڈ ریز پیدا کر سکتی ہے جیسی سورج سے خارج ہوتی ہیں نہ نظر آنے والی ان لہروں کی گرمی رگوں میں خون کے بہاو سے لے کر میٹا بولزم تک ہر چیز میں افاقہ ہوتا ہے دوسری جانب یہ شرٹ ان خطرناک الٹراوائلٹ شعاعوں کو بھی روک لیتی ہے جو کئی قسم کے کینسر کی وجہ بن سکتی ہے اتنی ساری خوبیوں کے باوجود یہ شرٹ بہت کم خرچ ہے جسے کمپنی کی ویب سائٹ سے براہِ راست صرف اٹھانوے ڈالر جو تقریباً سولہ ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں میں خریدا جا سکتا ہے اس شرٹ میں مختلف خصوصیات مثلاً جلد کی تیزابیت اور خون میں یورک۔ایسڈ جس کی زیادہ مقدات پٹھوں اور ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے کی مقدار میں کمی کرنے کے علاوہ اعصابی تناو اور تھکن دور کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے