آرمی چیف کا کیس لڑنے کے بعد فروغ نسیم کو ملا بڑا عہدہ، کس کی سفارش پر؟

0
80

آرمی چیف کا کیس لڑنے کے بعد فروغ نسیم کو ملا بڑا عہدہ، کس کی سفارش پر؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فروغ نسیم نے دوبارہ وزارت کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا، فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون بنایا جائے گا، فروغ نسیم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی

بہت ہو گیا،اب ہو گی قانونی کاروائی، مگر کس کیخلاف، فروغ نسیم پھٹ پڑے

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے پہلے روز سماعت کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں استعفیٰ دیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے انکا استعفیٰ منطور کر لیا تھا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ مین کہا تھا کہ فروغ نسیم نے استعفیٰ دیا ہےا ور وہ عدالت میں آرمی چیف کا کیس لڑیں گے.

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

وفاقی کابینہ میں کس وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا؟ اہم خبر

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

Leave a reply