شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں اہم بیان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی سیکنڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو عدالت پہنچایا گیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 100 روز گزر گئے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا جائے گا. نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی اور 16 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،احتساب عدالت نےشاہد خاقان عباسی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دےدی

دوران سماعت شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے خلاف الزام کیا ہے یہ بتا دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس دائر ہو گا تو اس میں سب سامنے آ جائیگا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آج انتظار کر لیں ،ریفرنس دائر ہو جائے گا.جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آج بھی ریفرنس دائر نہیں کریں گے آج یہ منظوری لیں گے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس منظور ہو چکا، آج دائر کیا جائے گا،آج رجسٹرار آفس میں ریفرنس کی اسکروٹنی ہو گی

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں، حمزہ شہباز بھی جیل میں ہین، خواجہ سلمان رفیق کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے

Shares: