ڈراونے خواب کیوں آتے ہیں ان سے بچنے کے چند طریقے
سونے کے دوران خواب ہمارے دماغ میں پیدا ہونے والے ایسے خیالات ہیں جنہیں ہم نیند کے دوران دیکھ بھی سکتے ہیں یہ خیالات عام طور پر ہماری مرضی کے بغیر پیدا ہوتے ہیں اور ان پرعام طور پرانسان کا کنٹرول نہیں ہوتا اسی لیے ہمیں جہاں اچھے خواب نظر آتے ہیں وہاں اکثر اوقات بُرے خواب ہمیں خوفزدہ بھی کر دیتے ہیں آج کی ماڈرن سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ہم نیند کے دوران بُرے خوابوں سے کیسے بچ سکتے ہیں

شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟


خواب کی اقسام:
امام محمدبن سیرین رحمة اللہ علیہ نے فرمایا خواب تین طرح کے ہوتے ہیں ایک حدیث نفس ( دلی خیالات کا انعقاس) دوسرے تخویف شیطان تیسرے مبشرات خداوندی اس تقسیم سے ظاہر ہے کہ خواب کی۔تمام اقسام صحیح قابل تعبیر اور درخور التفاف نہیں ہوتے لکہ تعبیر و اعتبارکے لائق خواب کی وہی قسم ہے جو حق تعالی کی۔طرف سے بشارت و علام ہو حدیث نفس کی مثال یہ ہے کہ کوئی۔شخص ہر کام یا حرفہ کرتا ہے وہ خواب میں محروم الوصال جو ہر وقت اپنے محبوب کی یاد میں اور خیال میں مستغرق رہتا ہے وہ خواب میں بھی عموماً وہی چیز دیکھے گا جس میں دن بھر منہمک رہتا ہے یا کوئہ عاشق محروم الوصال جو ہر وقت اپنے محبوب کی یاد میں اور خیال میں مسغرق رہتا ہے وہ خواب مکں بھی عموماً اسی کو دیکھتا ہے سچا لواب اس لیے دکھایا جاتا ہے کہ بندہ محفوظ اورطلب حق اور محبت الہی میں زیادہ سرگرم کار ہو ایسا خواب قابل تعبیر ہے اوراسی پر بڑے بڑے نتائج مرتب ہوتے ہیں

قدرت کے عجوبے اور دلچسپ حقائق


اچھے و برے خواب:
گو خواب کی پیدائش و رویت دونوں امور منجانب اللہ سرزد ہوتے ہیں تاہم علماء نے لکھا ہے کہ اچھا خواب حضرت احدیث کی طرف سے بشارت ہوتی ہے تاکہ بندہ اپنے مولا کریم کے ساتھ حسن ظن میں راسخ الاعتقاد ہو جائے اور یہ بشارت مزید شکر و امتنان کا باعث ہو جھوٹا اور مکروہ خواب شیطانی القاء سے ہوتا ہے اس القاء سے شیطان کی غرض مومن کو ملول و محزون کرنا ہے چنانچہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی جانب سے پس جب کو شخص پسندیدہ خواب دیکھے تو اسے صرف اس شخص سے بیان کرے جس سےمحبت اور اعتقاد ہے اور جب مکروہ خواب دیکھے تو حق تعالی سے اس خواب کے شر اور شیطان کے فتنے سے پناہ مانگے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بقصد دفع شیطان اپنےبائیں طرف تین بار تھتکارے اور ایسا خواب کسی سے بیان نہ کرے اس حالت میں برا خواب کوئی ضرر نہ دے گا ضرر کرنے کا یہ مطلب ہے کہ حق تعالی نے افعال مذکورہ کو رنج و غم سے محفوظ رہنے کا سبب گردانا ہے جیسا کہ صدقہ کو تحفظ مالی اور دفع بلیات کا ذریعہ بنایا ہے

ہُد ہُد کی خوبی


خوشبو:
ماہرین کی ایک تحقیق کے مُطابق نیند کے دوران اچھی خُوشبو سونگھنا اچھے اور پازیٹیو خواب دیکھنے میں مددگار ہوتا ہے اور اسی طرح نیند کے دوران سلفر کی بُو آپ کو بُرے خواب دیکھا سکتی ہےماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی خُوشبو جو آپ سونے سے پہلے کمرے میں سپرے کر دیتے ہیں آپ کے خوابوں کو متاثر نہیں کرتی بلکہ وہ خوشبو جو سونے کے دوران اچانک پیدا ہو جیسے کچن میں کسی کھانے کی خُوشبو اچانک آپ کے کمرے میں داخل ہو یا سونے کے دوران کوئی آپ کے پاس ہلکی خُوشبو والے پھول رکھ دے تو ایسی خُوشبو جہاں آپ کی نیند کو متاثر نہیں کرے گی وہاں ایسی خُوشبو صلاحیت رکھتی ہے کہ آپ کے خواب میں داخل ہوجائے اور آپکے خواب کو خوبصورت بنا دے
آوازیں :
آپکا خواب اتنی دیر تک ہی قائم رہتا ہے جتنی دیرتک آپ نیند میں ہوتے ہیں اور نیند سے بیدار ہوتے ہی خواب ٹوٹ جاتا ہے جو لوگ گھڑی پر آلارم لگا کر سوتے ہیں اُنہیں تیز الارم کی آواز نیند میں سُنائی دیتی ہے اور اگر وہ اس دوران کوئی خواب دیکھ رہے ہوں تو آلارم کی آواز اُن کے خواب کو متاثر کرتی ہے اور اگر وہ اس آواز سے بیدار نہیں ہوپاتے تو یہ آواز بُرے خواب دیکھنے کی وجہ بن سکتی ہے اور اُنہیں نیند میں بے چین کر سکتی ہےدھیمی خُوشگوار اور مدھم آوازیں آپ کے خواب اور نیند کو بہتر بناتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص فریکونسی کی آوازیں آپکو مختلف طرح کے خواب دیکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جن میں 528 Hz میوزک کی لہریں آپکو خواب میں خوبصورت جگہوں پر لیجاتی ہیں اور 8Hz آپکو لوسیڈ خواب دیکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں

پیار عزت اور کیئر ایک اچھے اور صحت مند معاشرے اور نسلوں کی اچھی تربیت کی بنیاد


تمباکو نوشی اور کفین:
زیادہ سیگرٹ پینے والے حضرات اور وہ لوگ جو رات کو چائے یا کافی پیتے ہیں یا کوئی اور ایسے ڈرنکس پیتے ہیں جن میں کیفین کی مقدار شامل ہوتی ہے اچھی نیند حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور سونے کے دوران اکثر خوفزدہ کرنے والے خواب دیکھتے ہیں اچھے خواب دیکھنے کے لیے آپکو فوراً تمباکو نوشی چھوڑ دینی چاہیے اور دوپہر 2 بجے کے بعد چائے کافی وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیے
ڈراونی فلمیں دیکھ کر سونا:
ڈروانی فلمیں کہانیاں اور ناؤل وغیرہ آپکے دماغ کو متاثر کرتی ہیں خاص طور پر ایسی فلمیں جن میں زور دار قسم کے ساونڈ ایفکٹس استعمال کیے جاتے ہیں آپ کی نیند اور خوابوں کو پریشان کر سکتی ہیں
تیز مرچ اور مصالحے:
تیز مرچ اور مصالحے آپ کے معدے میں ہلچل پیدا کرتے ہیں اور معدے کی یہ ہلچل نیند میں بُرے خواب آنے کا باعث بنتی ہے اور اگر بُرا خواب دیکھنے کے بعد پانچ منٹ کے اندر آپ کو جاگ آجائے جو عام طور پررات کو تیز مرچ مصالحے کھانے والوں کو آ ہی جاتی ہے تو ایسی صورت میں آپکو وہ بُرا خواب یاد ہوجاتا ہے اور کئی دنوں تک ذہن نشین رہتا ہے اور پریشان کرتا ہے رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیے اور رات کے کھانے میں ہلکا پھلکا کھانا یعنی جلد ہضم ہونے والا کھانا آپ کو اچھا خواب دیکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھناچاہئے


وٹامن بی 6 کے سپلیمنٹ استعمال کرنے والوں کو زیادہ اُجاگر خواب آتے ہیں اور اُن کے خواب شوخ بھی ہوتے ہیںاگرچہ اس چیز کو ثابت کرنے کے لیے میڈیکل سائنس کے پاس زیادہ ثبوت نہیں ہیں مگر وٹامن بی 6 ہمارے جسم کے اندر امائینو ایسڈ کو نیورو ٹرانس میٹرز میں تبدیل کرتا ہے جو ہمارے خوابوں کو رنگین بنانے کا باعث بنتے ہیں وٹامن بی 6 کی زیادہ مقدار اعصاب کو متاثر کر سکتی ہے
بھوکے پیٹ سونا:
بھوکے پیٹ سونا آپ کی نیند کو متاثر کرتا ہے پھوکے پیٹ آپ کی بلڈ شوگر کم ہوتی ہے جو آپ کو جگائے رکھتی ہے اور چند لمحے اگر آپ سوتے ہیں تو جو خواب آپ دیکھیں گے وہ جاگنے کے بعد آپکو یاد ہوجاتے ہیں اور اس دوران اگر بُرا سپنا دیکھ لیں تو وہ زیادہ دیر تک یاد رہتا ہے بھوکے پیٹ سونے سے کھانوں کے خواب بھی زیادہ آتے ہیں، طبیب حضرات خالی پیٹ سونے سے منع کرتے ہیں اور اکثر ہدایت کرتے ہیں کہ ہلکا پھلکا کھانا کھا کر سونا چاہیے
نہا کر سونا:
رات کو سونے سے پہلے غُسل کرنے سے آپ پاک صاف ہوجاتے ہیں اور سونے کے لیے آرام دہ لباس پہننے سے اچھی نیند آنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں اور پاک صاف ہونے کی وجہ سے شیطانی قوتیں آپ پر اثر انداز نہیں ہوتیں اور آپ کے خوابوں کو خراب نہیں کرتیں چنانچہ آپ کو اچھے خواب آنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں

تحریک پاکستان میں مسلم خواتین کا کردار بہادری اور جذبہ آج کی عورتوں کے لیے مثالی نمونہ


اینٹی ڈپریشن میڈیسن کے اثرات:
ڈیپریشن آجکل ایک عام مرض ہے جو بہت سے لوگوں کو لاحق ہو رہا ہے ایسی صورت میں ڈاکٹرز ڈیپریشن دُور کرنے کے لیے جو ادویات تجویز کرتے ہیں تحقیق کے مُطابق یہ ادویات جہاں دُوسرے سائیڈ ایفیکٹس رکتھی ہیں وہاں ان کا ایک سائیڈ ایفیکٹ یہ بھی ہے کہ اس سے بُرے خواب آتے ہیں رات کو سونے سے پہلے مناسب ورزش کرنے سے بھی ڈیپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ ورزش جہاں آپ کے جسم کے لیے مُفید ہے وہاں اس سے دوران خون نارمل ہوتا ہے جو اچھے خواب لانے کا باعث بنتا ہے
اُلٹا سونا:
اُلٹا سونے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور اُلٹا سونے سے سانس لینے کے لیے زور لگانا پڑتا ہے اور ایسی صورت میں آپ کے خواب پریشان کُن ثابت ہو سکتے ہیں۔ دائیں یا بائیں طرف کروٹ لیکر سونے اور سیدھے سونے والوں کو اچھے خواب آنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں

Shares: