تحریک پاکستان میں مسلم خواتین کا کردار بہادری اور جذبہ آج کی عورتوں کے لیے مثالی نمونہ

0
112

پاکستان اللہ کی بیش نہا نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اباؤ اجداد نے اس کے حصول کے لیے بڑی صبر آزما اور طویل جدوجہد کی ہے اور اپنی جان و مال کی قربانیاں دی ہیں اس سلسلے میں خواتین نے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا اور تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تحریک پاکستان میں جب خواتین کے کردار کی بات کی جائے تو محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے اپنی پوری زندگی یپنے بھائی اور ملک و قوم کے لیے وقف کر دی انہیں ان کی خدمات کے اعترافات کے طور پر "مادر ملت” کے خطاب سے نوازا گیا بیگم محمد علی جوہر نے سخت پابندی کے باوجود سیاست میں سرگرم حصہ لیا آپ برصغیر کی واحد رہنما خاتون تھیں جنھوں نے قرار داد پاکستان کی تائید کی تھی بیگم رعنا لیاقت علی اعلی تعلیم یافتہ خاتون تھیں انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں کا سفر کیا اور مسلم لیگ کو منظم کرنے میں اعلی کردار ادا کیا اور مسلم لیگ کے لیے اپنی رضا کارانہ خدمات سر انجام دیں آپ پاکستان کے پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کی اہلیہ تھیں فاطمہ بیگم نے بھی مسلم خواتین کو بیدار کرنے میں سرگرم حصہ لیا اور "خاتون” نامی اخبار بھی جاری کیا آپ مشہور زما نہ پیسہ اخبار کے مدیر علم محمود کی صاحبزادی تھیں مسلم لیگی رہنما سے محمد شفیع کی دو صاحبزادیوں بیگم جہاں آرا شاہ نواز اور بیگم گیتی آرا بشیر احمد نے بھی تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی نمایاں خدمات انجام دیں نصرت خانم نے بھی خواتین کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا آپ کا تعلق سندھ سے تھا آپ تحریک خلافت کی زبردست حامی تھیں پنجاب سے لیڈی مراتب علی فاطمہ بیگم بیگم اقبال حسین بیگم نواب محمد اسماعیل نورالصباح بیگم بیگم سلمی تصدق حسین بیگم وقارالنساء نون بیگم شائستہ اکرام اللہ نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی نمایاں خدمات سر انجام دیں اور دن رات محنت کی اور بڑے بڑے جلسوں میں خطاب کیا ان کی کوششوں سے عام آدمی کو بھی معلوم ہو گیا کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری ہیں ان عورتوں نے بڑی بڑی قربانیاں دے کر آزادی کی اس تحریک میں نئی جان ڈال دی ان کی بہادری اور جوش و جذبے نے جو داستانیں رقم کیں وہ اپنی مثال آپ ہیں سب مسلم خواتین کی خدمات سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں

Leave a reply