پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بحریہ کی جانب سے آنکھوں کی حفاظت اورامراض چشم کے حوالے سے شعو ر اُجاگر کرنے کی غرض سے صوبہ سندھ کے علاقے گھارو اور بلوچستان کے علاقے گڈانی میں مفت آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان آئی کیمپس کا انعقاد حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے کیا گیا۔
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آئی کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز اور ماہر عملے پر مشتمل ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ ٹیموں نے گڈانی ، گھارو اور ان کے ملحقہ علاقوں سے آئی کیمپ میں آنے والے مریضوں کو بلا معاوضہ معائنے اور سرجری کی سہولیات فراہم کیں۔ بینائی سے متعلق بنیادی علاج معالجے کے ساتھ ساتھ آئی کیمپ میں معمولی نوعیت کے آپریشن سرانجام دئیے گئے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
مفت آئی کیمپس میں مریضوں کی ایک کثیر تعداد بشمول مرد، خواتین اور بچوں کو معائنے اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔