ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف ایک اور مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ یہ مقدمہ گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج کیا گیا تھا۔جمعہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

حافظ محمد سعید کے وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران گل ایڈووکیٹ بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم اس موقع پر استغاثہ کی درخواست پرعدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال پر فرد جرم عائدکرتے ہوئے کیس کی سماعت 21دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

قبل ازیں 11دسمبر کو بھی سی ٹی ڈی لاہور کی طرف سے درج مقدمہ میں حافظ محمد سعید کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کے خلاف کیس کے گواہان کو بھی شہادتوں کیلئے طلب کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 21دسمبر کو ہو گی۔

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

Comments are closed.