نیب ترمیمی آرڈیننس،بیوروکریٹس کو تحفظ دینے پر نیب سے وضاحت طلب

0
34

نیب ترمیمی آرڈیننس،بیوروکریٹس کو تحفظ دینے پر نیب سے وضاحت طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےاکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مقدمات اختیارات کے ناجائز استعمال کے ہیں،پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ اختیارات نہ رکھتے ہوئے بھی اکرم درانی نے غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال یہ نہیں کہ آپ کسی سے سفارش کر رہے ہیں،جن کے پاس اتھارٹی تھی انہیں تو نیب آرڈیننس کے ذریعے شیلڈ کر دیاگیا،

چیف جسٹس نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت اختیاررکھنے والا محفوظ ہوجائے تو نیب کو ہمیں مطمئن کرنا ہوگا،اختیار رکھنے والے کو قانون نے محفوظ کر دیا تو دوسرے کو گرفتار کیسے کیا جا سکتا ہے؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نئے آرڈیننس پر جو صورتحال بنی، اس پر جواب کیلئےمہلت دے دیں،

عدالت نے کہا کہ نئےآرڈیننس پرجن کلاسز کو تحفظ دیا گیا نیب جواب دے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس کو تحفظ دینے پر نیب سے وضاحت طلب کرلی. عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اکرم درانی کےخلاف اچھی طرح تفتیش کریں اگر یہ کرپشن کا کیس ہے تو تفتیش میں کرپشن نظر آئے اگر کرپشن نکلے تو پھر بے شک انہیں 14 سال کی سزا دلوائیں،عدالت نے کہا کہ نئے نیب آرڈیننس سے سوالات اٹھ گئے ہیں جن پر عدالت کو مطمئن کرنا ہے.

نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی،فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا نیب آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے، آرڈیننس کے ذریعے کرپٹ عناصر کو تحفظ دیا گیا ہے، ٹیکس اتھارٹیز اور کاروباری شخصیات کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں۔

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

درخوست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب کو حکم دے کہ تمام کارباری شخصیات کے اعداد و شمار عدالت میں پیش کریں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم، ایف بی آر، نیب اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے.

قبل ازیں تین روز قبل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 25 کےخلاف ہے، آرڈیننس وزرا،سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، آرٹیکل 25 کےمطابق تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں،

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس فوری معطل کرنے کاحکم دے،درخواست میں وفاق ،چیئرمین نیب،وزارت قانون اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،

 

Leave a reply