سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

0
92

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک انٹرویو دے رہی ہیں، حریم شاہ انٹرویو میں کہتی ہیں کہ سراج الحق صاحب بہت ہی زبرست پرسنلٹی ہیں وہ بہت سارے لیکچر مجھے دے چکے ہیں میں ان کے بہت سارے لیکچر میں شرکت کر چکی ہوں،میں اس بات کو خؤش قسمتی سمجھتی ہیں

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مودودی کا لٹریچر پڑھا ہے ان سے اچھا لٹریچر مجھے کسی کا نہیں لگا، بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ان کا کوئی ٹیچر نہیں تھا لیکن ان کی بکس میں نے پڑھی ہیں مجھے بہت اچھا لگا، اچھے انداز میں اسلام کو پیش کیا،

https://twitter.com/sahibzada_talha/status/1211901408905191424?s=08

حریم شاہ کا انٹرویو میں‌ مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتی ہوں اور زیادہ تر اسلام آباد ہوتی ہوں، میں طالبعلم ہوں، میرے والدین سرکاری آفیسر ہیں، ہم چار بہنیں اور تین بھائی ہیں، لائف میں جو بھی کیا اپنی مرضی سے کیا، چاہے کسی سبجیکٹ کا انتخاب کیا یا کچھ بھی کیا، جو بھی کیا اپنی خوشی اور مرضی کے لئے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لیک کرنے کی بھی دھمکی دی تھی اور بعد ازاں وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تھی اسکے بعد حریم شاہ نے یوٹرن لیا اور کہا کہ میں نے عمران خان کو کوئی دھمکی نہیں دی اور ایسی کوئی بات نہیں ، ٹویٹ کرنا اور پھر ڈیلیٹ کرنا حریم شاہ کا مشغلہ ہے، باغی ٹی وی نے آج حریم شاہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مانیٹر کیا تو حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ کے بعد صارفین کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا اور بھی دو تین ٹویٹ کیں‌ لیکن بعد میں حریم شاہ نے ری ٹویٹ کی گئی سب ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں،

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

Leave a reply