عرب امارات کے ولی عہد پہنچے پاکستان، کس نے کیا شاندار استقبال

0
40

عرب امارات کے ولی عہد پہنچے پاکستان، کس نے کیا شاندار استقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کیا،دورے کے دوران ولی عہد ابوظہبی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ سے جاری ہونے والے دورے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی،وزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے آپس کے دورے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، ولی عہد شیخ محمد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا

اماراتی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سمیت دیگراعلی سول اور عسکری شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔ آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اجلاس اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہان کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔

معزز مہمان کی آمدورفت کے دوران خصوصی سیکیورٹی روٹ لگائے جائیں گے۔ روٹ کے راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ مہمان خصوصی کی آمد کے دوران ایک ہزار سے زیادہ افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرینگے جبکہ سپیشل برانچ بھی خصوصی چیکنگ پر مامور ہوگی۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے جن سے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت کی ملاقات ہوئی تھئ،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بردباری شیخ نیہان بن مبارک النیہان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور ورثہ کی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 16 لاکھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے دونوں ممالک کے د رمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے پاکستانیوں پر فخر ہے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرز کیلئے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی.ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.

قبل ازیں یو اے ای کے وزیر شیخ نہیان پاکستان پہنچے تو پاکستانی حکام اور یو اے ای کے سفیر نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر وزیر مملکت شہر یار آفریدی بھی موجود تھے، انہوں نے حکام کے ہمراہ وزیر کا استقبال کیا،

Leave a reply