متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ، پاکستان کے لئے کتنے کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اماراتی ولی عہد محمد بن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرکا اعلان کردیا ،مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کااعلان کیا ہے ۔ یہ رقم چھوٹے کاروباری افراداور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی ۔

https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1212790398210334720

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ رقم فراہم کرنے کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کی درمیان ملاقات کے دوران طے ہوا ۔ مشیر خزانہ نے اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی ولی عہد محمدبن زیدالنیہان کی جانب سے دی گئی رقم دوستی کاٹوکن ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہو گئے، شیخ محمد بن زید نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ابو ظہبی روانہ ہوئے.

دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی.

وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی محمد بن زید النہیان کی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور باہمی معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد نے او آئی سی کی یکجہتی کیلئے پاکستانی کوششوں‌ کی تعریف بھی کی.

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو مقبوضہ کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے امتیازی قانون سے آگاہ کیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات میں مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے او آئی سی کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

معاشی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے لئے بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ولی عہد نے پاکستان اور یو اے ای تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان نے انکا شاندار استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان خود نور خان ایئر بیس پہنچے اور معزز مہمان کا خیر مقدم کیا،ولی عہد ابوظہبی کاریڈکارپٹ استقبال کیاگیا،نور خان ایئر بیس پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے،ولی عہد ابوظہبی کے ساتھ امارات کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

 

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

واضح رہے یو اے ای کے ولی عہد نے گزشتہ سال 6 جنوری 2019ء کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔

پاکستان میں قائم اماراتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر پاکستان میں 40 منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں شروع کیے گئے منصوبوں کی لاگت 73 کروڑ درہم ہے۔ ان منصوبوں کی رقم ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ سے جاری کی جا رہی ہیں۔

Shares: