قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ہنگامی اجلاس طلب، آرمی ترمیم ایکٹ بل پر ہو گی بحث
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کامشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا،قائمہ کمیٹی دفاع کے مشترکہ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیےجائیں گے،قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں بلوں پرآج ہی بحث ہوگی،بحث مکمل کرنےکےبعدبلوں کودونوں ایوانوں میں پیش کیاجائےگا،قائمہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس آج ڈیڑھ بجے ہوگا
قبل ازیں وزیر دفاع کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ختم ہو گیا،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب ہو گئے،حکومت قانون سازی پرپارلیمانی طریقہ کاراختیار کرنے پرتیارہوگئی،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے،آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا.
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
آرمی ترمیمی ایکٹ کی دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے، بل پہلے قومی اسمبلی پھر سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔
گرشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کے لیے آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔