پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے 2019 کے نصاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی ٹی بی نے نصاب کے حوالے سے 294 مسودوں میں سے من پسند 10 مسودوں کا انٹرنل اور ایکسٹرنل ریویو کروایا۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کے مطابق پی سی ٹی بی نے باقی ماندہ مسودوں کو کسی جواز کے بغیر مسترد کر دیے اور نیا نصاب لاگو کردیا جو کہ خلاف قانون ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 2018 میں پہلی بار اپنا نصاب مرتب کیا۔ پی سی ٹی بی نے نئے نصاب کے تحت پہلی سے بارھویں جماعت تک کتابوں کی اشاعت کا اشتہار دیا، اشتہار کی روشنی میں نئے نصاب کے کے لیے 294 مصنفین نے مسودے جمع کروائے۔ مصنفین نے مسودے جون 2018 تک جمع کروائے۔ پی سی ٹی بی نے 284 مسودوں پر کوئی کارروائی نہ کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ بورڈ نے 5 جنوری کو اشتہار کے ذریعے پہلی سے بارھویں جماعت کے مخلتف مضامین کے ایک بار پھر نئے مسودے مانگ لیے۔۔ پی سی ٹی بی نے نئے مسودے 2019 کے نصاب کے تحت مانگے۔ پی سی ٹی بی پہلے سے موجود مسودات کی روشنی میں نئے مسودات کا اشتہار نہیں دے سکتا۔ پی سی ٹی بی 2018 کے نصاب کی موجودگی میں ایک سال بعد ہی نیا نصاب لاگو نہیں کر سکتا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 294 افراد نے مسودات پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ قانون جواز کے بغیر 2018 کا نصاب منسوخ نہیں ہو سکتا ہے۔ قانونی جواز کے بغیر 294 مسودات مسترد نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پی سی ٹی بی کو نئے نصاب کے تحت مسودے وصول کرنے سے روکے۔ عدالت نئے مسودات کے لیے شائع ہونے والے اشتہار کو منسوخ قرار دے۔ درخواست نے عدالت سے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کرنے کی استداعا کی ہے۔ عدالت ایم ڈی پی سی ٹی بی کو ہرجانے کا حکم جاری کرے

Shares: