سفارتخانوں کے ذریعے شراب کی سمگلنگ کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے کہا ہے کہ 20-2019ء کی پہلی 2 سہ ماہی میں گذشتہ 5 برس کی نسبت ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی شاندار رہی ہے، اس عرصے میں گذشتہ سال کی نسبت مقدمات کے اندراج میں 576 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالیت کے لحاظ سے یہ اضافہ 166 فیصد زیادہ ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں 4 ارب 82 کروڑ روپے کے کیس بنائے گئے، جبکہ براہ راست حکومتی خزانے میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

عرفان جاوید نے مزید کہا کہ آئرن اور اسٹیل میں ٹیکس چوری کا ایک بڑا اسیکنڈل بےنقاب کیا گیا، جس کے بعد کئی درآمد کنندگان کے خلاف مقدمات درج ہوئے، 4 غیر ملکی سفارت خانوں کے نام پر شراب اسمگلنگ کا ایک بڑا کیس پکڑا جس کے بعد سفارت خانوں سے شراب کی اسمگلنگ بڑی حد تک کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سفارت خانوں نے درآمد کی گئی کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد یہ کنسائمنٹ ضبط کئے گئے، اسی طرح او جی ڈی سی کے امپورٹرز کی جانب سے ایس آر او 2004/678 کا غلط استعمال کرکے 22 کروڑ کی ڈیوٹی بچانے کی کوشش ناکام بنائی، اس کے ساتھ اینٹی اسمگلنگ تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی یوسف گوٹھ میں کی گئی اور پولیس کی معاونت سے 46 کروڑ 98 لاکھ کا سامان صرف ایک ہی جگہ سے ضبط کیا گیا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

عرفان جاوید نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ہم نے کراچی چیمبر، تاجر تنظیموں اور کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لیا ہوا ہے، ہم نے ان سے کہا تھا کہ ہمارے اہلکار اگر انہیں تنگ کریں، بھتہ مانگیں یا اسمگلنگ میں ملوث ہوں تو ہمیں اطلاع دیں لیکن آج تک وہاں سے کوئی شکایت نہیں آئی، اسی طرح ہم نے اسمگلرز کے خلاف مہم کو مؤثر بنانے کے لئے نیول انٹیلی جنس، آئی ایس آئی، پولیس اور دیگر اداروں کی معاونت بھی حاصل کی ہے، جس کے خاطر خواہ مثبت تنائج سامنے آئے ہیں، مقامی مینو فیکچرز اور قانونی کام کرنے والے تاجر ہماری کار کردگی سے بھی خوش ہیں۔

Shares: