لاہور:اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی ،یہ بھی بتادیا گیا کہ کن لڑکے، لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی،پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری
ذرائع کےمطابق کم عمرمیں شادی پرقابوپانے کےلیےوفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔
مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد
نئی قانون سازی کی مطابق ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی.