وزیراعظم سے بابر اعوان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

0
46

وزیراعظم سے بابر اعوان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممتاز ماہر قانون ،تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ہے.

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات میں اہم قانونی معاملات پر بھی بریفنگ دی اور اس حوالہ سے مشاورت کی گئی. بابر اعوان نے قومی اسمبلی، سینٹ سے آرمی ایکٹ میں ترمیم بل کی منظوری کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا .

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر ایسے بیرونی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں سے انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے اور انہیں اس پورے عمل میں ہر طرح سے شریک بنایا جائے۔

مالاکنڈ -تھری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور پیہور ہائیڈروپاورپراجیکٹ کے واجبات کی ادائیگیوں، مچھائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاملے اور پیڈو منصوبوں پر انکم ٹیکس کی رعایت دیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے وزارتِ توانائی کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت سے مل کر ان معاملات کو حل کیا جائے

Leave a reply