آرمی چیف کا آزاد کشمیر، بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں شدید بارشوں، برفباری کے باعث مجموعی طور پر 92 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث سب سے زیادہ 61 افراد آزاد کشمیر میں جاں بحق ہوئے جبکہ بلوچستان میں بارشوں، برفباری کے مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 9 جبکہ سندھ میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفبایر سے جانی نقصان پر پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Shares: